لوگ اکثر اوقات ، غیر معروضی غیر منطقی اور خود پرست ہوتے ہیں ، کوئی بھی وجہ ہو اُنہیں معاف کر دو
اگر تم رحم دل ہو تو لوگ تم پر خود غرض اور مفاد پرست ہونے کا الزام عائد کریں گے ، پھر بھی رحم دل بنو
اگر تم کامیاب ہو ، تو تمہیں کچھ جھوٹے دوستوں اور کچھ سچے دشمنوں کا سا تھ حاصل ہو گا ، پھر بھی کامیابی حاصل کرو
اگر تم ایماندار اور خوش اخلاق ہو، تو لوگ تمہیں دھوکہ دے سکتے ہیں ، پھر بھی ایمانداری اور خوش اخلاقی اپناؤ
تمہاری آج کی نیکی اور احسان کو لوگ کل بھلا دیں گے ، پھر بھی نیکی اور احسان کرتے رہو
تم اپنے مستقبل کو تعمیر کرنے میں عمر بسر کر دو گے اور لوگ اسے ایک رات میں تباہ کر دیں گے ، پھر بھی اپنی تمام قوتیں اپنے مستقبل کی تعمیر میں سرف کرو
اگر تم ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہو ، تو لوگ تمہیں دیکھ کر رشک میں مبتلا ہوں گے، پھر بھی ایک خوشحال زندگی کی جستجو کرو
اگرچہ تم معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بھی وقف کر دو ، پھر بھی تم محسوس کرو گے کہ تمہاری کوششیں رائگاں جا رہی ہیں ، پھر بھی اپنی بہترین صلاحیتیں معاشرے کی بہتری کے لیے وقف کر دو
اگر تم ان تمام باتوں پر غور کرو اور اپنے تمام دنیاوی معاملات کا تجزیہ کرو ، تو تم یہ حتمی نتیجہ نکالو گے کے سب کچھ صرف تمہارے اور خدا کے درمیان ہے، یہ تمہارے اور لوگوں یا تمہارے اور دنیا کے درمیان ویسے بھی کبھی نہیں تھا

Mother Teresa -- مدر ٹریسا